ویٹی کن سٹی(این این آئی) مسیحوں کے روحانی پیشواپوپ فرانسس نے امن و استحکام اور دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس حوالے سے تمام ملکوں کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہوگا،پوپ فرانسس سے جاپان کے وزیراعظم شینزو آبہ نے ویٹی کن میں ملاقات میںدوطرفہ تعلقات عالمی مسائل پر گفتگو کی گئی۔پوپ فرانسس نے ملاقات میں کہا کہ حتمی طور پر دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہیے اور اس حوالے سے تمام ملکوں کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہوگا، پوپ فرانسس نے کہاکہ دنیا کو امن و سلامتی کی ضرورت ہے اور ہم سب کو اس کے لئے کام کرنا چاہئے۔ پوپ فرانسیس نے اس ملاقات میں ماحولیات کے تحفظ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
پوپ فرانس؍ مطالبہ
دنیاکوایٹمی ہتھیاروں سے پاک کیاجائے،پوپ فرانسس کا مطالبہ
Jun 09, 2014