آئندہ مالی سال کے دوران بلوچستان کو وفاقی محاصل سے پہلے کی نسبت 20ارب 8کروڑ روپے زیادہ ملیں گے

کوئٹہ(آئی این پی)آئندہ مالی سال کے دوران بلوچستان کو وفاقی محاصل کی مد میںایک کھرب59ارب سے زائد کی رقم ملے گی اور یہ رقم رواںمالی سال کے مقابلے میں 20ارب 8کروڑ روپے زائد ہوگی۔  بلوچستان کو  محاصل کی مد میں   2013-14ء کے مقابلے میں زیادہ رقم ملے گی۔ محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کے لئے 2013-14ء میں وفاق سے ملنے والے محاصل سے پروجیکٹڈ فگر ایک کھرب41ارب97کروڑ روپے کا تھا تاہم نظرثانی کے بعد یہ رقم مزید کم ہو کر ایک کھرب38ارب92کروڑ روپے رہ گئی۔ مجموعی طور پر بلوچستان کو اگلے مالی سال کے دوران ملنے والی رقم رواں مالی سال کی نظرثانی شدہ رقم کے مقابلے میں 20ارب 8کروڑ روپے زائد ہوگی۔
بلوچستان/ محاصل

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...