عالمی بنک کے اجلاس میں داسو پاور پراجیکٹ کیلئے 57 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرضہ کی منظوری متوقع

اسلام آباد (اے پی پی) عالمی بنک کے کل ہونے والے انتظامی بورڈ کے اجلاس میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 57 کروڑ  70 لاکھ ڈالر کے قرضہ کی منظوری متوقع ہے۔ ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر راشد بن مسعود نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ اجلاس کے دوران قرضے کی منظوری دے دی جائے گی کیونکہ عالمی بنک سمیت دیگر بین الاقوامی مالیاتی ادارے حکومت کی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کررہے ہیں اور گزشتہ ایک سال میں اقتصادی اعشاریوں میں مثبت تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے کی ترقی کیلئے عالمی بنک اپنی معاونت جاری رکھے گا اور خصوصاً داسو ڈیم اور کاسا ۔1000 منصوبوں سے پاکستان کی ترقی میں مدد ملے گی۔
عالمی بنک/قرضہ منظوری

ای پیپر دی نیشن