عرب امارات: شہریوں کیلئے فوجی خدمات لازمی قرار دیدی گئی

دبئی (ثناء نیوز) متحدہ عرب امارات نے خطے میں بد امنی کی صورت حال کے پیش نظر اماراتی شہریوں کے لیے لازمی فوجی خدمات کا قانون جاری کر دیا ہے۔اس لازمی فوجی خدمات کے قانون کا مقصد ملک کے ساتھ وفاداری کو بڑھانا، وطن کے لیے وابستگی اور قربانی کو فرزندان وطن کی روح کا حصہ بنانا ہے۔متحدہ عرب امارات نے اس سے پہلے ماہ جنوری میں اس نئے قانون کے متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ زاید النہیان نے وفاقی قانون جاری کیا ہے۔قانون کو سرکاری گزٹ میں بھی شائع کر دیا گیا ہے۔ اس قانون کے مطابق 18 سے 30 سال کی عمر کے ہر اچھی صحت رکھنے والے مرد شہری کو لازمی فوجی خدمات انجام دینا ہوں گی۔ایسے مرد شہریوں کے لیے بھی فوجی خدمات لازمی ہوں گی، جنہوں نے ہائی سکول کی ڈگری حاصل کی ہوگی، اس کے مساوی ڈگری حاصل کی ہوگی وہ نو ماہ تک خدمات انجام دینے کا پابند ہوگا۔ البتہ جن کے پاس سکول کی ڈگری نہیں ہو گی انہیں دو سال تک لازمی فوجی خدمات انجام دینا ہوں گی۔
عرب امارات/ فوجی خدمات

ای پیپر دی نیشن