اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمشن نے تحریک انصاف کے رائے حسن نواز کی رکنیت بحال کر دی۔ 28 مئی کو این اے162کیلئے جاری کردہ ضمنی انتخابات کا شیڈول بھی واپس لے لیا گیا۔ پیر کو الیکشن کمشن نے تحریک انصاف کے رائے حسن نواز کی رکنیت بحال کر دی،این اے 162سے رائے حسن نواز کو گزشتہ ماہ الیکشن ٹربیونل نے نا اہل قرار دیا تھا، سپریم کورٹ نے 3جون کے فیصلے میں حسن نواز کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔
رائے حسن نواز کی رکنیت بحال ضمنی انتخابات کا شیڈول واپس
Jun 09, 2015