لاہور، اسلا م آ با د(آن لائن) ایف بی آر نے مستقبل میں پاک چین اقتصادی راہداری کے فعال ہونے کے بعد کسٹمز کی ذمے داریوں میں اضافہ، جدید قومی و بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور موجودہ کسٹم نظام کی تطہیر اور تنظیم نوکے لئے ’’کسٹمز ایکٹ 1969‘‘ میں بنیادی ترامیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پاکستان سمیت بھارت اور بنگلہ دیش میں رائج موجودہ کسٹمز ایکٹ درحقیقت انگریز دور میں 1863 میں بنائے گئے جسے تینوں ملکوں نے مقامی ضروریات کے مطابق بعض تبدیلیوں کے ساتھ لاگو کر رکھا ہے۔ ممبر کسٹمز نثار خان کی سربراہی میں اعلی سطحی ٹیم ایکٹ میں ترامیم کیلئے تیزی سے کام کر رہی ہے۔
راہداری منصوبہ فعال ہونے کے بعد کسٹمز ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ
Jun 09, 2015