ڈسکہ واقعہ کیخلاف لاہور سمیت متعدد شہروں میں وکلا کی ہڑتال جاری

لاہور (اپنے نامہ نگار سے+ نمائندگان) ڈسکہ واقعہ کے خلاف لاہور سمیت متعدد شہروں میں وکلا کی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں آئے۔ وکلا رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ڈسکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔ دوسری جانب جزوی ہڑتال کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا۔ لاہور کی ماتحت عدالتوں میں تقریباً 20 ہزار مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی۔ دور دراز سے آنے والے سائلوں کو عدالتوں میں آکر ہڑتال کا پتہ چلا جس سے شدید گرمی میں آئندہ کی تاریخ لے کر پریشانی کے عالم میں گھروں کو لوٹ گئے جبکہ جیلوں سے لائے گئے ملزمان کو بھی عدالتوں میں پیش نہ کیا جاسکا۔ ادھر پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب کے وکلاء نے بھی سانحہ ڈسکہ کے خلاف گزشتہ روز ہڑتال کی اور عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ اس موقعہ پر کوئی بھی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا۔ ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب کے صدر رائے محمود حسین کھرل، جنرل سیکرٹری ملک علی عمران اعوان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کا جلد از جلد ٹرائل مکمل کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر وکلاء احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہونگے۔ دوسری طرف کمالیہ میں بھی وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...