خیرپور میں گھوسٹ ہسپتال کا انکشاف، ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ میں گھوسٹ سکولوں کے بعد گھوسٹ ہسپتال کا انکشاف ہوا ہے۔ خیرپور میں تعلقہ ہسپتال کے نام پر ساڑھے 5 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق خیرپور میں تعلقہ ہسپتال کا وجود ہی نہیں۔ محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ فنڈز کا اجراء محکمہ صحت کی سکیم پر جاری ہوا، ہماری کوئی کوتاہی نہیں۔ دو برسوں سے ہسپتال کیلئے جاری فنڈز کا ثبوت بجٹ بک میں موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن