یمن پر سعودی حملہ سٹرٹیجک غلطی ہے: ایرانی سپیکر علی لاریجانی

تہران (بی بی سی/ اے ایف پی ) ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے لبنان کی العہد ویب سائٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یمن پر سعودی عرب کے حملے اور بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا یمن پر سعودی حملہ ایک بڑی اور سٹرٹیجک غلطی ہے۔ ادھر یمن کی جانب سے حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں مزید 2 فوجی مارے گئے۔ یمن کے جلا وطن صدر منصور ہادی نے کہا رواں ہفتے جنیوا میں اقوام متحدہ کی سربراہی میں ہونے والے مذاکرات میں حوثی باغیوں سے بات نہیں کریں گے کیونکہ یہ مذاکرات مفاہمت کیلئے نہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن