زہریلی گیس سے صحت متاثر ہوئی برطانوی ہوائی جہاز کے عملے کے 17 سابق اور حاضر سروس ارکان کا مقدمہ دائر کرنے پر غور

لندن (بی بی سی) ہوائی جہاز کے عملے کے 17 سابق اور حاضر سروس ارکان برطانوی ہوائی کمپنیوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز کے اندر کیبن کی آلودہ ہوا کی وجہ سے ان کی صحت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔اس مقدمے کے اخراجات یونائٹ یونین اٹھا رہی ہے جو فضائی عملے کے 20 ہزار ارکان کی نمائندہ یونین ہے۔دوسری طرف سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہوائی جہازوں کے اندر ہوا میں آلودگی کے واقعات شاذ و نادر ہوتے ہیں اور فضائی عملے کی صحت پر طویل المدت برے اثرات مرتب ہونے کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...