ادارہ استحکام شرکتی ترقی کے زیراہتمام سرکلر روڈ پر تانگہ سواری کا اہتمام‘ سواروں نے امن و رواداری کے بارے پمفلٹ تقسیم کئے

لاہور (لیڈی رپورٹر) ادارہ استحکام شرکتی ترقی (ایس پی او) لاہور کے زیراہتمام سرکلر روڈ پرمحتلف رنگوں میں سجے اور امن کے پیغامات کے ساتھ تانگے کی سواری کا اہتمام کیا گیا۔ تانگے کی سواری کا مقصد مقامی لوگوںکے درمیان امن، محبت اور سماجی ہم آہنگی کے پیغام کو پھیلانا تھا اور اس کے علاوہ سکیوٹی کے لیے ہنگامی نمبر 1717 کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ تانگہ سواروں کے منتظمیں نے امن و رواداری کی اہمیت اور اس کے اہم کردار کے بارے میں لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے۔

ای پیپر دی نیشن