اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ سپیشل رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں امن و استحکام اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو اہمیت دی گئی ہے پاک چین معاشی کوریڈور پی ایس ڈی پی کا حصہ ہے اسلام آباد کو ڈیرہ اسماعیل خان سے ملانے کیلئے سڑک کی فزیبلٹی اور زمین کے حصول کیلئے رقم رکھ دی گئی ہے۔ہدف ہے کہ آئندہ تین سال میں ہر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز میں یونیورسٹی یا اس کا کیمپس ہو‘ عمومی ڈگری ہولڈز کو تکنیکی تربیت دلانے کیلئے بھی پروگرام لا رہے ہیں۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی میں آئی ڈی پیز کیلئے خطیررقم فراہم کی گئی ہے۔ احسن اقبال نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ایک خط لکھا جس میں وفاقی وزیر نے پاک چین اقتصادی راہداری کے معاملے پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے میں ان کے کردار کو سراہا ہے۔
ترقیاتی پروگرام میں امن و استحکام انفراسٹرکچر منصوبوں کو اہمیت دی گئی: احسن اقبال
Jun 09, 2015