جاوید یونس
تیزرفتار ترقی اورمعاشی سرگرمیوں کے فروغ میں برق رفتار ذرائع نقل و حمل بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اورٹرانسپورٹ سسٹم معاشرہ کی تہذیب و ثقافت کا عکاس ہوتاہے بلاشبہ بہترین اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹم مہذب معاشروں کی پہچان ہوتا ہے ےہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اورذرائع نقل وحمل کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ عوام کو سستی،آرام دہ اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی پر اربوں روپے صرف کئے ہیں -صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کو بہتربنایا،سڑکوں، پلوں اور انڈرپاسز کاجال بچھایاجا رہا ہے۔ شہبازشریف درد دل رکھنے والے لیڈر ہیں وہ عوام کی دکھ اور تکالیف کو نہ صرف محسوس کرتے ہیں بلکہ ان کے ازالے کے لئے عملی اقدامات بھی اٹھاتے ہیں - وہ اکثر عوام کو سڑکوں پر بسوں کے انتظار میں کھڑے دیکھ کر کڑھتے اور کھٹارا بسوں میں سفر کرنے پر مجبور عوام کے دکھ پر رنجیدہ ہوتے ۔ شہریوں کو تکلیف دہ سفر اور بس سٹاپوں پر بسوں کے انتظار کی صعوبتوں سے نجات دلانا ان کا مشن اور خواب تھا- وہ چاہتے تھے کہ پاکستان کے عوام کو بھی یورپ اور ترقی یافتہ ممالک کی طرح آرام دہ اورپائیدار سفری سہولیات میسر آئیں۔سال 2008 کے انتخابات کے نتیجہ میں پنجاب کی حکومت سنبھالتے ہی انہوںنے ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی بہتری اور ٹرانسپورٹ کلچر کی تبدیلی کو اپنی ترجیح بنایا-انہوںنے ترکی، برطانیہ، چین اور دیگر ممالک کے دورے کئے اور وہاں کے ٹرانسپورٹ سسٹم کا مشاہدہ کیا- وہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ کا وہی کلچر متعارف کرانا چاہتے تھے جو ترقی یافتہ ممالک میں رائج ہے- اسی خواب کو عملی شکل دےنے کے لئے بے چین رہتے تھے- اپنے گزشتہ دور میں بھی شہبازشریف نے لاہور میں میٹروبس سسٹم کا شاندار منصوبہ بنایا- صرف منصوبہ ہی نہیں بنایا بلکہ 11ماہ کی ریکارڈ مدت میں اس عظیم الشان منصوبے کو پاےہ تکمیل تک پہنچا کر دنیاکو حیران کر دیا-28ارب روپے کی لاگت سے صوبائی دارالحکومت میں فن تعمیر کا شاہکار کھڑا کر دیا-
صوبائی دارالحکومت کے بعد راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سٹم کا آغاز کر دیاگیا ہے تاکہ جڑواں شہروں کے شہری باسیوں کو بین الاقوامی معیار کی جدید سفری سہولیات فراہم ہوسکیں۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے افتتاحی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تارےخ کا اہم دن ہے جب اےک بڑے قومی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خےبر پختونخوا ،بلوچستان ،پنجاب کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ،پاکستان بھر سے سےاسی اور مذہبی اکابرےن موجود ہےں جو قومی ےکجہتی کا عظےم ثبوت ہے ،جس کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے ۔انہوںنے کہا کہ منصوبے کو راولپنڈی اسلام آباد مےٹروبس پراجیکٹ کہنا زےادتی ہے بلکہ اس کا نام پاکستان مےٹروبس منصوبہ ہونا چاہےے کےونکہ اسلام آباد مےں ملک بھر سے وزراء،سےاستدان،افسران،ملازمےن ،تاجرز،سرماےہ کاراورزندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ افراد بستے ہےں۔انہوںنے کہا کہ گذشتہ برس 23مارچ کو وزےراعظم نے منصوبے کا سنگ بنےاد رکھا اور مےں نے منصوبے کو 25دسمبر 2014ءکو نو ماہ کی مدت مےں مکمل کرنے کا وعدہ کےا تھا ۔منصوبے کو نو ماہ مےں مکمل کرنے کا وعدہ تو پورا کےا لےکن 25دسمبر کو2014ءکو اس کا افتتاح نہ ہوسکا۔آج منصوبے پر کام شروع ہوئے 14ماہ ہوچکے ہےں ۔بدقسمتی سے رکاوٹوں کے باعث 5ماہ ضائع ہوئے ،14ماہ سے اگر 5ماہ نکال دےئے جائےں تو منصوبہ9ماہ مےں مکمل ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے پی سی ون کے مطابق اس پر44ارب روپے خرچ ہونے تھے جس مےں5ارب سے بننے والا پشاور موڑ انٹرچےنج شامل نہےں تھا لےکن ہم نے39ارب روپے مےں پور ے منصوبے کو مکمل کیا اور اس منصوبے میں قوم کے 2ارب روپے بچائے ہےں۔ منصوبے پر محنت،امانت اوردےانت سے دن رات کام کر کے اسے رےکارڈ مدت مےں مکمل کےا گےاہے ۔مےٹروبس روٹ پر 24اسٹےشن ہے۔14 انڈرپاسز اور14پےدل چلنے والوں کے لئے فلائی اوورز بنائے گئے ہےں ۔32کلو مےٹرفٹ پاتھ کے علاوہ23کلو مےٹرسروس روڈ بھی بنائی گئی ہے ۔راولپنڈی اسلام آباد مےٹروبس منصوبہ دنےا کے بہترےن منصوبوں مےں سے اےک ہے ۔ منصوبے کے روٹ پر کئی کالجز،ہسپتال، ےونےورسٹےاں ، فےکٹرےاں اورشاپنگ مال ہےں۔ لوگوں کو اپنی منزل مقصود پر پہنچنے کےلئے سفر کے تکلےف دہ مراحل سے گزرنا پڑتا تھا ۔مےٹروبس سروس نے بزرگوں، ماو¿ں، بہنوں، ےتےموں، محنت کشوں ، وکلاء، مزدوروں ، افسروں،اہلکاروں اورعام آدمی کو سفر کی بہترےن سہولتےں مہےا کردی ہےں ۔ انہوںنے کہا کہ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت کا ثمر عوام کو مل رہا ہے ۔پاکستان مےں اشرافےہ اےسا طبقہ جسے زندگی کی تمام بنےادی سہولتےں مےسرہےں لےکن ملک کے کروڑوں عوام بنےادی سہولتوں سے بھی محروم ہےں ۔مےٹروبس سروس کے منصوبے کی اس لئے مخالفت کی جاتی تھی کہ ےہ غرےب عوام کا منصوبہ ہے ۔مےٹروبس سروس نوازشرےف کے وےژن کی عکاس ہے اوراس عظےم الشان منصوبے سے گاڑےوں پر پتھر مارنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا کلچر ختم ہوگا۔انہوںنے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد مےٹروبس سروس لاہور کی مےٹروبس سے بھی بہت خوبصورت بنائی گئی ہے اور ےہاںبسوں کے ا ندر اور سٹےشنوں پر وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔اب لوگ اپنے سفر کے دوران وائی فائی کی سہولت سے استفادہ کر تے ہوئے اخبارات کا مطالعہ بھی کرسکتے ہےں۔ مےٹروبس گرمےوں مےں کروڑ وں روپے کی لےنڈ کروزر کی طرح ٹھنڈی جبکہ سردےوں مےں بلٹ پروف کی طرح آرام دہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ لاہور اور جڑواں شہرو ںکے بعد اب ملتان میں میٹروبس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گااو راس منصوبے کو بھی ریکارڈ مدت میں مکمل کریں گے- انہوںنے کہاکہ سندھ اور کے پی کے کے وزرائے اعلیٰ اگر کراچی او رپشاور میں میٹروبس منصوبہ لگائیں تو ہم انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے-
میٹرو بس کوریڈور پر بناتے ہوئے اوورہیڈز سٹاپ کے لئے سیڑھیاں‘ برقی زینے اور معذوروں کے لئے خصوصی لفٹ بھی نصب کی گئی ہے۔ جدید ترین بس سٹاپ پر ٹکٹنگ بوتھ ‘ پسنجر ٹرانسفر کی سہولت‘ پلیٹ فارم سکرین ڈورز‘ ٹرن سٹائل آٹومیٹک فیئر کلیکشن اور دیگر جدید سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ تمام سٹیشنوں کے علاوہ بسوں کے اندر بھی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ میٹروبس پراجیکٹ وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی طرف سے راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوںکیلئے دلی محبت کا عکاس ہے۔میٹروبس کے افتتاح کے بعد جڑواں شہروں کے باسیوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔میٹرو بس سروس کے افتتاح کے فورا بعد ہی میٹرو بس سروس کا عوام کیلئے آغاز ہوگیا تھا ۔ جمعرات کی شام سے ہی راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام سٹیشنوں پر میٹرو بس پر سفر کرنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں شہری گھروں سے نکل آئے اوراس روز 70ہزار سے زائد شہریوں نے میٹرو پر سفرکیا۔ نشستوں کے علاوہ بسوں میں مسافروں کے کھڑے ہونے کی بھی جگہ نہیں تھی ۔ راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوںکا میٹرو بس پر سفر کرنے کا جوش و خروش دیدنی تھا ۔ میٹرو بس میں سفر کرنے والے شہری آپس میں گفتگو کرتے ہوئے میٹرو بس سروس کی تعریف اور وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے رہے ۔جمعہ کے روز میٹروبس کے ذریعے ایک لاکھ 20ہزار مسافروں نے سفر کیا۔ سفر کے دوران بعض مسافروں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کو تاریخ میں پہلی بار اعلی معیار کی سفری سہولتیں اور بین الاقوامی معیار کا شاندار پراجیکٹ ملا ہے ۔ میٹرو بس میں سفر کرنے والوں نے اپنے تاثرات اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کام خلوص نیت سے کیا جائے تو وہ عملی طور پر نظر آتا ہے اور میٹرو بس منصوبہ حکومت کی اعلی کارکردگی کا منہ بولتا عملی ثبوت ہے۔ مسافروں نے اس موقع پر میٹرو بس منصوبہ تعمیر کرنے پر وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کو اپنا مشن اور سیاست کو خدمت خلق کا محور گردانتی ہے-یقیناً اس جماعت نے عوام کی فلاح کے لئے انقلابی منصوبے مکمل کر کے اس کا عملی ثبوت بھی دیاہے-پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سر گرداں ہے-میٹروبس سروس کا اجراءوعدوں کی تکمیل کا ہی ثبوت ہے-دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اسی کی قیادت کو عوامی خدمت کے مشن پر قائم رکھے اور وہ پہلے سے بڑھ کر عوام کو ریلیف کی فراہمی کے منصوبوں کو مکمل کرے-آمین
اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکومت جب سے برسراقتدار آئی ہے اس نے ہمیشہ عوام کے مفادات کو مقدم رکھا ہے اور انہیں ہرممکن سہولیات اور ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ حکومت کو عوام کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ خادم پنجاب کی قیادت میںان کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ آسانیوں کے حصول کیلئے تھوڑی بہت تکالیف کو برداشت کرنا پڑتی ہیں۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کیلئے قومی مفادات کو ترجیح دیتی ہیں۔
راولپنڈی۔۔۔۔ اسلام آباد موٹروے لاکھوں شہری مستفید ہونگے
Jun 09, 2015