ڈی جی ہیلتھ کے دفتر میں ہیپاٹائٹس سی کی ادویات ضائع ہونے کی خبر درست نہیں ، ترجمان محکمہ صحت

Jun 09, 2016

لاہور( پ ر) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے دفتر میں ہیپاٹائٹس سی کی کروڑوں روپے مالیت کی ادویات ضائع ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبر غلط اور نامکمل معلومات پر مبنی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ادویات گزشتہ روز 7 جون کو موصول ہوئیں اور اسی دن ٹرک سے اتار کر سٹورز میں منتقل کر دی گئیں ۔ خبر سے تاثر ملتا ہے کہ شاید مذکورہ ادویات کافی عرصہ سے کوریڈور میں پڑی تھیں۔ ادویات کمرے کے درجہ حرارت پر رکھا گیا ہے کیونکہ ان میں کوئی آئیٹم کولڈ چین کی نہیں ہے۔ طریقہ کار کے مطابق ڈرگ انسپکٹر نے ادویات کے سیمپلز تجزیہ کے لئے لیبارٹریز بھجوا دئیے ہیں اور ضابطہ کی کارروائی مکمل ہوتے ہی یہ ادویات ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت فراہم کرنے کیلئے تمام اضلاع کو بھجوائی جائیں گی۔

مزیدخبریں