لاہور (خصوصی نامہ نگار) ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی صدارت میں سول سیکرٹریٹ لا ہور میں محکمہ خزانہ ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، مواصلات وتعمیرات ،آبپاشی، زکوۃ و عشر اورمحکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے ٹیکنکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلا س میں پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مطالبات پر غور کے لئے سیکرٹر ی سروسز، سیکرٹری ریگولیشنز اور سیکرٹری خزانہ پر مشتمل سب کمیٹی کی تیار کردہ سفارشات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد تمام نان گزٹیڈ سرکاری اہلکاروں کی دوران ملازمت چار مرحلوں میں اپ گریڈیشن کے فارمولے کی منظوری دی گئی ۔اس فارمولے کے مطابق مالیوں ، چوکیداروں اور سویپرز سمیت درجہ چہارم کے ملازمین کو پہلی اپ گریڈیشن دس سال کی مدت کی بجائے 8سال کی ملازمت کے بعد مل جائے گی ۔