لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اتحادا مت کے چیئرمین اور ناظم اعلیٰ اتحادا مت اسلامک سنٹر محمد ضیاء الحق نقشبندی کی اپیل پر تنظیم اتحاد امت کے شریعہ بورڈ کے50سے زائد مفتیان کرام نے شرعی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اللہ تعالیٰ ‘‘ کے نام کے ساتھ ’’میاں اور سائیں ‘‘کہناشرعی طور پر درست نہیں ہے ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ عزوجل کی ذات کے لئے جو نام نامی اسم گرامی بھی استعمال کیے جائیں ان کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی شان اقدس کے مطابق ہوں ۔ ان الفاظ کے معنی کم تر ہیں ۔ مثلاً ’’میاں ‘‘اردوزبان میں شوہر،خواجہ سرا ، کچھ ذاتوںاور دیگر مخلوق خداکے ناموں کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔
اللہ کے نام کیساتھ میاں اور سائیں کہنا درست نہیں، 50 مفتیوں کا فتویٰ
Jun 09, 2016