لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیب الرحمن نے فطرہ ،فدیۂ صوم اور کفارۂ صوم کا اعلان کردیا ہے انہوں نے کہا کہ رواں برس صدقۂ فطر اورفدیے کی شرح کم ازکم مقدار100روپے فی کس ہے۔اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں ۔انہوں نے صدقۂ فطر تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ گندم کے لحاظ سے صدقہ فطرہ 100، جَو 320 ، کھجور 16سو روپے، کشمش 16روپے ہے۔ فدیہ صوم 30 یوم گند م کے اعتبار سے 3ہزار ،جَو 9,600، کھجور 48,000، کشمش48,000 روپے ادا کیا جاے۔جبکہ کفارۂ صوم(برائے 60 مساکین ) گندم کے لحاظ سے 6,000، جَو 19,200، کھجور 96,000، کشمش 96,000 روپے مستحقین کودیا جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہیہ فطرہ، فدیہ اورکفارات کی کم ازکم مقدار ہے، اللہ تعالیٰ نے جن کو رزق میں کشادگی عطاکی ہے اور وافر دولت سے نوازا ہے، ان پر نعمتِ مال کا تشکُّر لازم ہے۔ وہ اپنے معیار کوپیش نظر رکھ کر فطرہ، فدیہ اورکفارات اداکریں۔ مفتی اعظم نے قرآن کریم کے آیت مبارکہ کے حوالے دیتے ہوئے کہاکہ’’پھر جو خوشی سے فدیے کی مقدار بڑھا کر زیادہ نیکی کرے، تو یہ اُس کیلئے زیادہ بہتر ہے۔