لاہور (اسد اللہ غالب سے) وزیراعظم نوازشریف تیزی سے روبصحت ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جب وہ بغیر سانس پھولے ڈیڑھ میل تک واک کے قابل ہوجائیں گے تو انہیں ہوائی سفر کی اجازت مل جائیگی۔ نوازشریف گھر منتقل ہوچکے ہیں لیکن ان سے ملاقاتوںکی حوصلہ افزائی نہیں کی جا رہی۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگ ملاقات کیلئے آنے سے گریز کریں۔ مزید براں نوازشریف روزانہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ہائیڈ پارک لندن میں چہل قدمی کررہے ہیں تاکہ جلد از جلد وطن واپسی کی اجازت مل سکے۔