زرداری نے خورشید شاہ کو دبئی طلب کر لیا، آپریشن ضرب عضب سے صورتحال بہتر ہوئی: سابق صدر

اسلام آباد/ کراچی (صباح نیوز+ سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے خورشید شاہ کو دبئی طلب کر لیا۔ اپوزیشن لیڈر کراچی سے دبئی روانہ ہو گئے۔ دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں پانامہ لیکس ٹی او آر پر پیش رفت سے متعلق بات چیت کے علاوہ مجوزہ بجٹ پر اپوزیشن کے تحفظات اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائیگا۔ ذرائع ملکی حالات میں اس ملاقات کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔ دریں اثناء سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ یہ بات زرداری سے دبئی میں مختلف سیاست دانوں اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے ملاقات کی دوران کہی۔ انہوں نے سینئر سمری کامران اور میاں منیر ہائنس سے ملاقات کی سابق صدر نے ہدایت کی کہ پیپلزپارٹی کے رہنما عوام سے رابطے میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...