ڈیرہ مراد جمالی، مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج، قومی شاہراہ بلاک کردی

ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی کشور احمد جتک کے گائوں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق تین مزدور کے حملہ آوروں کی عدم گرفتاری کیخلاف سینکڑوں مزدوروں نے یونین کے صدر محمد ہارون کی قیادت میں ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ بلا ک کردی۔ قاتلوں کی گرفتاری اور لواحقین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ، پولیس کے رویہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے نصیرآباد پولیس ایس ایچ او منجھو شوری کیخلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے فوری قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...