واشنگٹن(اے پی پی) امریکا کے نیشنل ہیریکین سینٹر کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کولن کا مرکز جارجیا سے اب بحیرہ اوقیانوس کی جانب منتقل ہو رہا ہے۔ یہ سمندری طوفان جنوبی کیرولائنا سے 90 میل جنوب مغرب کی جانب ہے اور اس کے ساتھ 85 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ حکام کے مطابق آئندہ دو دن میں سمندری طوفان کی شدت کم ہو جائے گی۔