برلن (اے پی پی) جرمنی میں مہاجرین کے ایک مرکز کو نذر آتش کرنے کے کوشش کے الزام میں چھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان افرد کو متاثرہ مرکز کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ گزشتہ روز ڈسلڈورف شہر میں قائم اس بڑے مرکز میں آگ لگ گئی تھی، جس سے عمارت مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔ تاہم عمارت میں موجود ڈیڑھ سو افراد کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا گیا۔