اسحق ڈار کی زیر صدارت اجلاس‘ کمپنیز بل کے مسودہ پر مشاورت

Jun 09, 2016

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اجلاس میں کمپنیز بل 2016 کے مسودہ پر مشاورت کی گئی۔ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر الحق حجازی نے مسودہ کے بارے میںبریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیز آرڈیننس کے مسودہ پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی اور قابل عمل تجاویز قانون میں شامل کر دی گئی ہیں۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ بل کو مزید بہتر بنایا جائے اور اسے کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں