انقرہ (آئی این پی+ رائٹرز) جنوب مشرقی ترکی میں ایک کار بم دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 3ہلاک اور30افراد زخمی ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کرد دہشت گردوں نے ایک تھانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ مدیت کا یہ شہر شامی سرحد کے قریب واقع ہے اوریہاں زیادہ تر کرد آباد ہیں۔ حکام نے اس حملے کی ذمہ داری کالعدم کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کی ہے۔ مدیت کا علاقہ صوبہ ماردین میں واقع ہے۔ وزیراعظم بنالی یلدرم نے ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا پولیس سٹیشن کو کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوئوں نے نشانہ بنایا ہے۔