اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس کی بلٹ پروف گاڑی کی واپسی کے خلاف درخواستیں یکجا کرکے کیس چیف جسٹس کی عدالت کو ریفر کردیا ہے۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بنچ نے سابق چیف جسٹس کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔ ہائیکورٹ کے فیصلہ کے باوجود سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری گاڑی استعمال کررہے ہیں سابق چیف جسٹس سے فوری طور پر بلٹ پروف گاڑی واپس لی جائے۔