نائجیریا کے سابق فٹبالر، کوچ سٹیفن کیشی چل بسے

Jun 09, 2016

لاہور (سپورٹس ڈیسک) نائجیریا فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کے فٹبالر سٹیفن کیشی 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔سٹیفن کیشی نائجیریا کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کوچ بھی تھے۔انھوں نے بیلجیئم کی ٹیم اینڈر لیخٹ کی جانب سے مختصر عرصے کے لیے فٹبال کھیلی۔ یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ایک کھلاڑی کے طور پر کیشی 1994 میں ہونے والے سوپر ایگلز ٹیم کا حصہ تھے جس میں ان کی ٹیم نے کپ حاصل کیا تھا۔

مزیدخبریں