شکاگو(سپورٹس ڈیسک) امریکی فٹ بال فیڈریشن کے صدر سنیل گولاٹی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے پر امریکہ فٹ بال ورلڈ کپ2026ء کی میزبانی کے مقابلے سے باہر ہوسکتاہے ۔ ٹرمپ کے صدر بننے پر دنیا کی رائے تبدیل ہو جائے گی ۔ امریکہ پہلے بھی 2018ء اور 2022ء کے ورلڈ کپ کی میزبانی قطر اور روس سے ہار چکا ہے ۔فیڈریشن نے اگرچہ باضابطہ طور پر میزبانی کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان نہیں کیا ہے البتہ تیاری جاری ہیں ۔گلاٹی نے کہا کہ میزبانی کی دوڑ میں اسی صورت شامل ہونگے جب یقین ہوگا کہ مقابلہ جیت سکتے ہیں۔