لارڈز(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عامر نے سزا بھگت لی ہے اس لئے سیریز میں ان کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔محمد عامر کو کھیلنے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی ۔اسے جوسزا دی گئی تھی وہ پوری کی ہے۔میچ فکسنگ پر سزا سخت ہونی چاہئے کیونکہ کھیل کی شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔
میچ فکسنگ پر تاحیات پابندی ہونی چاہئے:ایلسٹر کک
Jun 09, 2016