اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور فرانس کے کوہ پیمائوں کی8 رکنی ٹیم گاشربرم دووم (کوہ نور)چوٹی کو سرکرنے کیلئے بیس کیمپ پہنچ گئی۔ یہ چوٹی گلگت بلتستان میں اور بلندی 8.33میٹر ہے، یہ پاکستان کی پانچویں اور دنیا کی تیرھویں بلند ترین چوٹی ہے۔ پاکستانی کوئہ پیمائوں میں حسن جان، غلام مہدی، محمد اقبال، محمد بشیر، ضمیر علی، ذاکر حسین اور حسن شامل ہیں۔