لندن (سپورٹس ڈیسک) ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر روسی ٹینس سٹار ماریہ شرا پووا پر 2سال کیلئے پابندی لگادی گئی جس کے بعد امکان ہے کہ ان کا کیر یئر اختتام پذیر ہوجائے گا۔شراپووا کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کیا گیا تھا۔انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن نے کہا ہے کہ شراپووا کی پابندی 26 جنوری 2016ء سے شروع ہوگی ۔ماریہ شراپووا نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے سے انکار نہیں کیا ‘انہوں نے کوئی دھوکہ بھی نہیں دیا کیونکہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے اس لئے وہ سزا کی مستحق ہیں۔ماریہ شراپووا نے کہا کہ وہ سزا کے خلاف کھیلوں کی اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کریں گی ۔کوئی جان بوجھ کر ممنوعہ ادویات کا استعمال نہیں کیا ‘دو سال کی سزا قبول نہیں کر سکتی ۔ممبران نے اعتراف کیا ہے کہ میں جان بوجھ کر کچھ نہیں کیالیکن پھر بھی وہ مجھے کھیل سے دو سال کیلئے دور رکھنا چاہتے ہیں ۔میں فوری طور پر سزا کیخلاف اپیل دائر کرونگی ۔
ڈوپ ٹیسٹ مثبت‘روسی ٹینس سٹا رماریہ شراپووا پر 2سال کی پابندی عائد
Jun 09, 2016