لاہور (خبر نگار)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور محمدفاروق چوہان نے کہا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن کے متفقہ ٹی اوآرز کیلئے قیامت تک انتظارکرنا ہوگا۔اگرحکمرانوں کااحتساب نہیں ہوسکتا توپھرعام لوگ کال کوٹھڑیوں میں کیوں بندہیں۔ہمارے سیاستدان کسی بھی اہم معاملے کوسلجھانے نہیں بلکہ مزید الجھانے میں مہارت رکھتے ہیں ۔