چینی اورامریکی بحری جنگی طیارے پھر آمنے سامنے،کوئی حادثہ پیش نہیں آیا

Jun 09, 2016

واشنگٹن (این این آئی) امریکی پیسفک کمانڈ نے کہاہے کہ چینی جنگی طیاروں نے امریکی جاسوس طیارے کے قریب سے خطرناک پرواز کی ہے۔ امریکہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 2 چینی 10-J جنگی طیارے اور امریکی ایئر فورس کا جاسوس طیارہ 135- RC مشرقی بحیرہ چین کے اوپر بین الاقوامی فضائی حدود میں ایک دوسرے کے انتہائی قریب سے گزرے تاہم کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔بعد ازاں امریکی پیسیفک کمانڈ نے وضاحت کی کہ واقعہ طیارہ نامناسب طریقے سے اڑانے کے سبب پیش آیا۔ اشتعال انگیزی کا کوئی عنصر موجود نہیں۔

مزیدخبریں