خواتین کو ملکی ترقی میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہئے، میڈم سلونی

ملتان( لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی صوبائی صدر میڈم سلونی نے کہا ہے کہ خواتین پاکستان کی ترقی میں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں انہیں اپنی بھر پور ذمہ داریوں کے ساتھ عملی زندگی میں کوشاں رہنے کے ساتھ قومی وملکی ترقی میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہئے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک انصاف ملتان کی ضلعی صدر سبین گل خان کی طرف سے دئےے گئے ظہرانے کے موقع پر خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ضلعی صدر سبین گل نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی خواتین عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتی ہیں اور تحریک انصاف کے منشور پر عمل پیرا ہوکر قومی دھارے میں شامل ہیں جنوبی پنجاب صوبائی نائب صدر آصفہ سلیم اور تحریک انصاف ملتان سٹی کی صدر بیگم مسرت اکرم نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن