حکومت ٹیکس وصولی اور سمگلنگ کی روک تھام کرنیوالے اداروں کے صوابدیدی اختیارات کم کرے: شیخ ارشد

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ٹیکس وصول کرنے اور سمگلنگ کی روک تھام کے ذمہ دار اداروں کے اہلکاروں کے صوابدیدی اختیارات میں کمی کرے کیونکہ وہ ان کا بے جا استعمال کرکے تاجروں کو ہراساں اور کاروباری ماحول کو خراب کررہے ہیں۔ کاروباری ماحول بہتر بنائے بغیر ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصول کرنے والا عملہ اپنے صوابدیدی اختیارات کا غیرضروری استعمال کرکے تاجروں کو پریشان کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی تو سمگل شدہ مال کی چیکنگ کے نام پر مارکیٹوں کے باہر ناکے لگاکر تاجروں کو بْری طرح پریشان کیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن