گھریلو جھگڑے اور انا کی جنگ نےایک اور گھر اجاڑ دیا،ملتان میں خاتون نے دو بچیوں کو تیزاب پلا کر خود کشی کرلی

Jun 09, 2016 | 14:53

ویب ڈیسک

آپس کے جھگڑے نے ایک اور گھرکوماتم کدے میں تبدیل کردیا،میاں بیوی کی لڑائی نےخاتون کو اتنا دلبرداشتہ کردیاکہ وہ جان سےتو گئی ہےساتھ میں دو ننھی کلیوں کو بھی کھلنے سے پہلے ہی ہمیشہ کی نیند سلا گئی.

نواحی علاقے گرے والا کی طیبہ بی بی کا اپنے شوہر سےجھگڑا ہوا تو اس نے خود کو دو بچیوں سمیت کمرے میں قید کرلیااور دو سالہ مناہل اور نوماہ کی حجاب کو تیزاب پلا دیااور پھر خود بھی پی لیا.تیزاب پینے سے دونوں بچیاں تو موقع پر ہی چل بسیں جب کہ طیبہ بی بی کو تشویش ناک حالت میں نشترہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اس نے دم توڑ دیا.دوسری طرف پولیس نے تیزاب فروخت کرنےوالے دکان دار سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے.

مزیدخبریں