افغان صوبے پکتیکا میں امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ کا اہم کمانڈر ہلاک ہو گیا , کمانڈر کی شناخت سراج الدین خادمی کے نام سے ہوئی

Jun 09, 2016 | 15:51

ویب ڈیسک

امریکا نے ایک بار پھر افغانستان میں ڈرون حملوں میں تیزی کر دی . اس بار افغان صوبے پکتیکا کی سروازہ ڈسٹرکٹ میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں حقانی نیٹ ورک کے اہم کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا . افغان میڈیا کے مطابق ہلاک کمانڈر کی شناخت سراج الدین خادمی کے نام سے ہوئی  جو صوبے کے درجے پر کارروائیوں میں ملوث تھا . افغان حکام کے مطابق سراج الدین خادمی امریکی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں بھی ملوث تھا . امریکا نے ہلاکت کو اہم پیش رفت قرار دیا ہے. دوسری جانب حقانی نیٹ ورک کی جانب سے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی .

مزیدخبریں