سمن آباد رہائشی علاقہ یا کاروں کا گیراج

مکرمی! آپ کے مؤقر روزنامے کی وساطت سے اعلی حکام اور انتظامیہ کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ موڑ سمن آباد ملتان روڈ سے آخری گول چکر تک گاڑیوں کا کاروبار ہو رہا ہے۔ جہاں ہر وقت گاڑیوں کی دلالی ہوتی رہتی ہے اور ہر وقت ان گاڑیوں کی وجہ سے سڑک بلاک، ٹریفک کا شدید رش ہوتا ہے اور تجاوزات کی بھرمار کی گئی ہیں۔ تمام سروس روڈ بھی گاڑیوں سے بھرے پڑے ہیں۔ گاڑیوں کا اژدھام رہتا ہے ٹریفک گزرنے کو راستہ تک نہیں ہوتا۔ دلال اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے ٹریفک بند کر دیتے ہیں اور شو رومز مالکان نے سارے سمن آباد کو کاروں کا شو روم بنایا ہوا ہے۔ سمن آباد کے رہائشیوں کو آنے جانے اور ٹریفک کا سامنا رہتا ہے۔ خدارا ان گاڑیوں کے شوروم مالکان کو پابند کیا جائے اپنی گاڑیاں اپنے شو رومز میں رکھیں لوگوں کو ذہنی کوفت سے نجات دلائیں۔ اگر کوئی حکومتی اعلی عہدیدار آ کر اس جگہ کا معائنہ کرے تو اسے پتہ چلے کہ یہاں کا کیا حال ہے۔ ٹریفک پولیس اپنی مستی میں مگن ہے۔ کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اگر ملک میں کوئی قانون ہو تو ایسا کبھی نہ ہو۔ (چودھری زبیر، عامر بٹ، بلال بٹ، تنویر خان، بوبی بٹ، اہل علاقہ مین سمن آباد مین بلیوارڈ کے رہائشیوں کے دستخط)

ای پیپر دی نیشن