ممبئی (آئی این پی) سابق بھارتی کپتان اور اسٹار کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی نے شعیب اختر کو دنیا کا خطرناک ترین بولر قرار دے دیا۔کہتے ہیں پاکستانی فاسٹ بولر کو کھیلنا انتہائی مشکل لگتا تھا۔بھارت کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی نے اپنے ایک انٹرویو میں تسلیم کیا کہ انہیں فاسٹ بولرز کو کھیلنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، انہوں نے پاکستانی اسٹار شعیب اختر کو دنیا کا خطرناک ترین بولر قرار دے دیا۔وہ کہتے ہیں کہ میک گراتھ، بریٹ لی، ڈیل اسٹین، مورنے مورکل، جیمز اینڈرسن یا اسٹورٹ براڈ سمیت تمام فاسٹ بولرز مشکل ہیں، تاہم اگر ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو میں پاکستانی پیسر شعیب اختر کو مشکل ترین قرار دوں گا۔مہندرا سنگھ دھونی اور شعیب اختر کا صرف 10 مقابلوں میں آمنا سامنا ہوا ہے جن میں 5 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ سابق بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ وہ بہت تیز و طرار ہے، یارکر پھینکنے اور بانسر کا ماہر ہے، آپ کی اس سے متعلق پہلے سے کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتے۔