اسلام آباد ( محمد نواز رضا‘ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے عوامی پارلیمنٹ کے انعقاد پر منقسم ہونے کی وجہ سے جمعرات کو عوامی پارلیمنٹ نہیں لگائی جاسکی اور نہ ہی جمعہ کو عوامی پارلیمنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں ایوان سے باہر عوامی پارلیمنٹ لگانے پر اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق اپنے آئندہ لائحہ عمل کے لیے پارٹی قیادت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تحریک انصاف کٹوتی تحاریک پر حکومت کو ٹف ٹائم دینا چاہتی ہے جب کہ پیپلز پارٹی ”گو مگو“ کی کیفیت سے دو چار ہے یہ بات قبل ذکرہے سینیٹ میں اپوزیشن کے وفاقی وزیر خزانہ کی تقریر کو دلجمی اورانہاک سے سنا اور حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہیں کیں۔
اپوزیشن منقسم