لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے خراب انڈے پکڑ لیے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے انڈوں سے پاوڈر بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارتے ہوئے بسکٹوں کے لیے پاوڈر بنانے والی فیکٹری سے ڈیڑھ کروڑ مالیت کے گیارہ لاکھ گندے انڈے پکڑلیے۔ مانگا منڈی کے قریب ایک پروسیسنگ یونٹ پر رات گئے چھاپہ مارا گیا اور یونٹ میں معروف بسکٹ کمپنیوں کے لیے انڈوں سے زردی اور سفیدی الگ کر کے پاوڈر تیار کرنے کے لیے لائے گئے 11 لاکھ خراب انڈے برآمد کر لیے۔ فیکٹری کو چند روز قبل سیل کیا گیا تاہم غیر قانونی طور پر کام جاری تھا۔ ویجیلنس سیل نے ریکی کی اور خراب انڈوں کی سپلائی آتے ہی چھاپہ مارا گیا۔ انڈے اس حد تک خراب ہو چکے تھے کہ چند میں سے چوزے نکل چکے تھے۔ تمام انڈے تلف، فیکٹری دوبارہ سیل، مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا جتنا بھی ہوشیار ہو، قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔ مافیا کے خاتمے کے لیے ملاوٹ کرنے پر سخت ترین سزاﺅں کی تجاویز دے چکے ہیں جو جلد منظور کر لی جائیں گی۔ علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے اےم اےم عالم روڈ پر بمبئی چوپاتی ،آرکےڈین کےفے اورزے وےنج کو خراب ٹماٹر اور شملا مرچ کا استعمال ،گندہ کٹنگ بورڈ اور ملازمےن کا مےڈ ےکل سرٹےفےکٹ مکمل نہ ہونے پر بالترتیب25 ہزار 12 ہزار اور 25 ہزار کے جرمانے عائد کےے۔ عالمگےر روڈ پر بسم اللہ مدےنہ رےسٹورنٹ کو 9 ہزار، ملتان چونگی پر بسم اللہ شاپ کو 5 ہزار ،حاجی نان شاپ کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کےا گےا۔ PIA سوسائٹی واپڈاٹاﺅن مےں کراچی ماسٹر فوڈ ،تمباکو پان شاپ، علی ملک شاپ، فرائی چکس،بسم اللہ قادری دہی بھلے ،ذےنٹومےٹ، کےکس اےنڈ بےکس سوئٹس اےنڈ بےکرز ،مزنگ روڈ پر تندوری رےسٹورنٹ، عالمگےر روڈ پر علی ہجوےری مِلک شاپ ،کرکٹ سٹےڈےم مےں واقع سستا رمضان بازار ،کمےٹی غلہ منڈی سستا رمضان بازار ،شادمان رمضان بازارمیںسبزےوں اور پھلوں، سوےوں، پولٹری ا ور مےٹ کے سٹال کا معائنہ کےا اور تقرےباً 10 کلو خراب ٹماٹر 5 کلو شملہ مرچ،1 کلو گاجراور غےر مےعاری اشیاءکو سٹال سے ہٹادےا گےا جبکہ کھٹانا ملک شاپ، چےف برگر پوائنٹ، ماشااللہ پان شاپ ،کراچی شوارما اےنڈ برگر، دہلی مرچ مصالحہ جات، بِلا پان شاپ ، علی بابارےسٹورنٹ ،جابر پان شاپ، بھٹی ڈےری شاپ، ملتان چونگی وحدت روڈ پر العمران مِلک شاپ اور لکی جوس کو صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی۔
فوڈ اتھارٹی / چھاپے