لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں 12ویں روزے کو متعدد علاقوںمیں گراں فروشوں نے سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کے ذریعے صارفین کو مقررہ نرخوں کے مقابلے سبزیاں 50 روپے تک جبکہ پھل 100روپے سے زائد تک فروخت کرتے رہے۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق ایک کلو لیموں دیسی کی قیمت148 روپے ہے لیکن دکاندار اسے 200روپے تک فروخت کر رہے ہیں، آلو کچا چھلکا کی قیمت 33روپے ہے لیکن 42روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ پیاز 20روپے کی بجائے 32روپے، ٹماٹر 21روپے کی بجائے27روپے، لہسن دیسی120روپے کی بجائے 170روپے،ادرک تھائی لینڈ 90روپے کی بجائے 110روپے،ادرک چائنہ 120روپے فی کلو کی بجائے روپے170روپے، بینگن 20روپے کی بجائے32روپے، کھیرا دیسی 33روپے کی بجائے40روپے،کریلے 21روپے کی بجائے 32روپے، پالک 24روپے کی بجائے32روپے، ٹینڈے دیسی 47روپے کی بجائے 59روپے،میتھی 58روپے کی بجائے 65روپے ،بند گوبھی24روپے کی بجائے42روپے،پھول گوبھی 51روپے کی بجائے70روپے، سبز مرچ 40روپے کی بجائے60روپے،شملہ مرچ 44روپے کی بجائے52روپے ، اروی 66روپے کی بجائے75،بھنڈی 23روپے کی بجائے42روپے، مٹر 112روپے کی بجائے 165روپے فی کلو تک فروخت کئے گئے ۔ جبکہ پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو پہاڑی 176روپے کی بجائے250روپے،سیب امری 96روپے کی بجائے140روپے،سیب سفید 100روپے کی بجائے135روپے، تربوز 22روپے فی کلو کی بجائے30روپے، خوبانی سفید 156روپے کی بجائے 200روپے، خربوزہ گول 28روپے فی کلو کی بجائے 40روپے، کیلا اول درجن 112روپے کی بجائے 200روپے، کیلا دوئم درجن 69روپے کی بجائے 100،فالسہ 156روپے کی بجائے 220روپے،کھجور اصیل 116روپے کی بجائے200روپے، کھجور ایرانی 150روپے کی بجائے250روپے،الیچی 186روپے کی بجائے 310روپے، خربوزہ 42روپے کی بجائے 50روپے، آلو بخار ا196روپے کی بجائے300روپے ،انار قندھاری235روپے کی بجائے 350روپے، آم سندھڑی اول 118روپے کی بجائے 175روپے، آم سہارنی96روپے کی بجائے 140رو پے، آم دوسہری اول 118روپے کی بجائے170روپے،آڑو اول146 روپے کی بجائے210روپے،آڑو دوئم 85روپے کی بجائے140روپے تک فروخت کئے گئے۔
سبزیاں پھل