سیالکوٹ: معمولی تکرار پر 90 برس کے شخص نے کسی کے وار سے 85 سالہ بیوی قتل کر دی

سیالکوٹ+ بدو ملہی (نامہ نگاران) معمولی تو تکرار پر نوے سالہ شخص نے کسی کے وار کرکے پچاسی سالہ بیوی کو قتل کر دیا۔ تھانہ قلعہ کالروالہ کے گاو¿ں کوٹلی تارڑ میں نوے سالہ بشیر کی صبح سویرے اپنی پچاسی سالہ بیوی بشیراں بی بی سے تلخ کلامی ہو گئی جس پر بشیر نے کسی بشیراں بی بی کے سر پر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ بشیراں بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ پولیس نے مقتولہ کے بیٹے شوکت علی کی درخواست پر والد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ پوتے پڑپوتوں والی تھی۔
بیوی قتل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...