پمز میں زیر علاج مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق

Jun 09, 2017

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وفاقی دارالحکومت میں کانگو وائرس کا کیس سامنے آ گیا۔ پمز ہسپتال میں زیر علاج مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مریض کا تعلق خیبر پی کے کے علاقے سرائے نورنگ سے ہے ،مریض کو ہیپا ٹائٹس کے علاج کیلئے 4 جون کو پمزلایا گیا تھا، مریض کے منہ سے خون اور پلیٹ لیٹس کم ہونے پر کانگو کا ٹیسٹ کیا گیا، کانگو کا شکاربننے والا مریض مال مویشی کے کاروبار سے وابستہ ہے ۔
کانگو / وائرس

مزیدخبریں