اسلام آباد (قاضی بلال) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے اعتراض پر قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کو ایوان سے باہر جانا پڑا۔ سپیکر کے جانے کے بعد پرائیذیڈنگ آفیسر بشیر ورک نے اجلاس کی صدارت شروع کی تو ڈپٹی سپیکر ایوان میں آئے تو خورشید شاہ نے کہا رولز کے مطابق ڈپٹی سپیکر کے ہوتے کوئی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتا اس لئے ڈپٹی سپیکر ایوان سے باہر چلے جائیں جس کے بعد ڈپٹی سپیکر خاموشی سے اٹھ کر ایوان سے باہر نکل گئے۔ اجلاس کی مزید کارروائی بشیر ورک نے چلائی۔ خورشید شاہ نے کہا ہم بجٹ پر بحث میں شامل نہیں ہونا چاہتے‘ اس لئے بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے شیریں مزاری کو اس وقت ٹوک دیا جب وہ ایران اور قطر کے ایشو پر بات کر رہی تھی شیریں مزاری کو مخاطب ہو کر اچکزئی نے کہا کہ سنجیدہ ہو جائیں۔
ڈپٹی سپیکر
خورشید شاہ کے اعتراض پر ڈپٹی سپیکر کو ایوان سے باہر جانا پڑا
Jun 09, 2017