اسلام آباد( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق مشیر وزیر اعلی سندھ نواب لغاری کے مبینہ اغوا کے معاملہ پر سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع کو آئندہ پیشی پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے ۔سابق مشیر وزیر اعلی سندھ نواب لغاری کے مبینہ اغواہ کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئےے کہ اگر مغوی بازیاب نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع کو یہاں سے ہی جیل بھجوادوں گااور دونوں سیکریٹریز کے خلاف پرچہ دوں گا میں نے شہریوں کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے مےں اپنے حلف کی پاسداری کروں گا، مقدمہ کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مغوی ایک قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تحویل میں ہے یہ نہیں بتا سکتا کہ کس ادارے کی تحویل میں ہے وقت دیا جائے، آئندہ سماعت پر ادارے کی نشاندہی کر دوں گا کیس کی مزید سماعت 16 جون تک ملتوی کردی گئی۔
طلب کرلیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ و دفاع کوطلب کرلیا
Jun 09, 2017