لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ورکرز ویلفئیر بورڈ کے گریڈ اٹھارہ کے استاد کا تبادلہ کئے جانے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست گزار محمد شفقت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرورنے سیاسی دباﺅ پر کسی قانونی جواز کے بغیر اس کا تبادلہ شاہدرہ سے ملتان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر محنت نے اپنے من پسند کنٹریکٹ استاد کو ورکرز ویلفئیر بورڈ میں تعینات کرنے کے لئے درخواست گزار کا تبادلہ کیا۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تبادلہ کی وجوہات بتانا ضروری نہیں ہوتیں۔ جس سرکاری ملازم کو تبادلے کا خوف ہو اسے سرکاری ملازمت میں نہیں رہنا چاہئے۔ عدالت عالیہ کے ججز لاہور کے علاوہ ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی بنچز میں جا کر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ ججز نے کبھی چیف جسٹس کے تبادلے کے اختیار کو چیلنج نہیں کیا۔
فیصلہ محفوظ