زرداری کے قریبی ساتھی کا اغوائ‘ مغوی بازیاب نہ ہوا تو سیکرٹری دفاع کو جیل بھجوا دینگے : اسلام ہائیکورٹ

اسلام آباد( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق مشیر وزیر اعلی سندھ نواب لغاری کے مبینہ اغوا کے معاملہ پر سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع کو آئندہ پیشی پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئےے کہ اگر مغوی بازیاب نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع کو یہاں سے ہی جیل بھجوادوں گااور دونوں سیکریٹریز کے خلاف پرچہ دوں گا میں نے شہریوں کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے مےں اپنے حلف کی پاسداری کروں گا، مقدمہ کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مغوی ایک قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تحویل میں ہے یہ نہیں بتا سکتا کہ کس ادارے کی تحویل میں ہے وقت دیا جائے، آئندہ سماعت پر ادارے کی نشاندہی کر دوں گا مزید سماعت 16 جون تک ملتوی کردی گئی۔
طلب کرلیا

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...