عالم اسلام خطرناک دوراہے پر، انتشار اور دوریوں کا فائدہ دہشت گرد اٹھائیں گے: طاہر القادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو تنہا کرنے کا نقصان امت مسلمہ کے ہر فرد کو ہو گا، تعلقات توڑنا مسائل کا حل نہیں، عالم اسلام تاریخ کے خطرناک دوراہے پر کھڑا ہے۔ انتشار اور دوریوں کا فائدہ دہشتگرد اٹھائیں گے جو پہلے ہی امت مسلمہ کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔ برادر ممالک مسائل کے حل کیلئے میثاق مدینہ سے رہنمائی لیں۔ سربراہ عوامی تحریک نے ایران کی پارلیمنٹ پر دہشتگرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا ۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کاش او آئی سی فعال ہوتی اور آج گھر کے مسائل گھر کے اندر حل ہورہے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار عالمی امن کے قیام ،تجارتی ،سیاسی ، سماجی استحکام کیلئے عالم اسلام کا متحد اور یکجان ہونا ناگزیر ہے۔عالم اسلام مشکل دور سے گزر رہا ہے ، تحمل اور بردباری کے مظاہرے کی ضرورت ہے۔ اسلامی ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے اور بداعتمادی کی وجہ سے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمان تکلیف میں ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان کا اس وقت کردار ثالث کا ہونا چاہیے۔

طاہر القادری

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...