بجٹ فلاحی‘ ترقیاتی اور انتظامی‘ خیبر پی کے بدل رہا ہے: مظفر سید

پشاور (آئی این پی ) صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے کہا ہے مالی سال 2017-18کے بجٹ کو فلاحی ، ترقیاتی ، اور انتظامی بجٹ میں تقسیم کیا ہے،آئندہ مالی سال میں صوبے کو حاصل کل محاصل کا تخمینہ 603 ارب روپے ہے اور ہ اخراجات کا تخمینہ بشمول سالانہ ترقیاتی پروگرام بھی 603 ارب روپے لگایا گیا ہے ،خیبر پی کے کی مخلوط حکومت نے پانچوں بجٹ پیش کیا ہے جو کہ عوام کا ہمارے اور اعتماد ہے حکومتی کاوشوں سے خیبرپی کے بدل گیا ہے حکومت نے کرپشن کے خاتمہ کےلئے سزا وجزا کو سسٹم متعارف کروایا ۔وہ سول سیکرٹریٹ کیبنٹ روم میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوںنے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا مرکز نے وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے ،اگر کسی صوبے سے آواز اٹھتی ہے تو اسے سائیڈ لائن کردیا جاتا ہے۔وفاق پنجاب کو زیادہ توجہ دے رہا ہے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو نظرانداز کررہا ہے۔،مرکزی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں ناکام ہے ہم نے لوکل قرضے ختم کر دیئے ہیں آنے والی حکومت کے لئے ہم کوئی قرضہ نہیں چھوڑیں گے ۔

مظفر سید

ای پیپر دی نیشن