اسلام آباد(آن لائن) لائن آف کنٹرول پر پاک افواج کے بھارتی فورسز کی اشتعال انگیز فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کے حوالے سے18جون کو سینیٹ مین ان کیمرہ برینگ دی جائے گی، گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی ہدایت پر وزارت دفاع نے جمرات کے روز ایوان بالا میں لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والی فوجی جوانوں کے حوالے سے بریفنگ دینا تھی تاہم چیئرمین سینیٹ کی ایوان سے عدم حاضری پر یہ معاملہ موخر کر دیا گیا ہے، اب وزارت دفاع 18جون کو ان کیمرہ سیشن میں پارلیمنٹ میں بریفنگ دے گی۔
بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی‘ 18جون کو سینٹ میں ان کیمرہ بریفنگ دی جا ئیگی
Jun 09, 2017